Kahna Nau, Lahore

Ward #8, Near Noorani Purani Masjid

03217078224

Call only at office time

Mon - Sat: 9:00 - 17:30

Available on Sunday for special appointments

When to Perform Ultrasound in Pregnancy?

When to Perform Ultrasound in Pregnancy?

حمل کے دوران کس ٹائم پر الٹرا ساؤنڈ کروانی چاہیے ؟
یاد ررکھیئے حمل کے ایسے پانچ مراحل ((Stagesہیں جن میں حمل کا الٹرا سا ؤنڈ کروانا بہت ہی ضروری ہے ۔
٭۔سب سے پہلا الٹراساؤنڈ/ سکین (Stage 1)
جب بھی کسی خاتون کے ماہواری /منسیز کے دو2/ہفتے اوپر گزر گئے ہوں تو الٹرا ساؤنڈ کروایا جاتا ہے ۔اس الٹراساؤنڈ کوPregnancy Confermation Scan بھی کہتے ہیں یہ حمل کے Gestational sac/کے چھٹے ہفتے 6 Week/پر کروایا جاتاہے ۔ جس کے اند ر الٹراساؤنڈ ڈاکٹر آپ کو یہ معلومات فراہم کرتاہے کہ آپ کا حمل ہواہے یا نہیں ، آپ کا حمل بچہ دانی میں ہے یا بچہ دانی سے باہرEctopic Pregnancy /تو نہیں ، چھٹے ہفتے 6Weeks/میں بچے کی دھڑکن Fetal Cardiac Activity/ شروع ہوگئی ہے یا نہیں ،تیسرا یہ کنفرم کرلیا جاتاہے کہ حمل آگے چلنے والا ہے یا نہیں ، یہ ساری چیزیں دیکھنے کے بعد الٹراساؤنڈ ڈاکٹرآپ کو آپ کی ڈاکٹر/ گائنا کالو جسٹ کے پا س بھیج دیا جاتاہے ۔
٭۔دوسرا الٹراساؤنڈ/ سکین (Stage 2)
یہ الٹرا ساؤنڈ 11 ہفتوں سے 14ہفتوں کے درمیان ہوتاہے ۔ یہ بہت اہمیت کا حامل الٹرا ساؤنڈہے ۔ اس کو
NT Scan بھی کہتے ہیں، اس میں یہ بہت سے سینڈرو م کو Rule Out کیا جاتاہے جیساکہ ڈون سنڈرم، ٹرنل سنڈروم و غیرہ ، یہ سنڈرومز fetal anomly comenation یعنی علامات کا مجموعہ جو والدین کی طرف سے یا وراثتی ،کزن میرج وغیرہ سے ایسی پیدائشی بیماریا ں complicated/ ہیں جن کو RULE OUT کیا جاتاہے ۔ اس کے بعد مریضہ کی ڈاکٹر /گائنا کالو جسٹ اور مریضہ کے لواحقین اس بچے کے مستقبل کے بارے میں کیا کرناہے
٭۔تیسرا الٹراساؤنڈ/ سکین (Stage 3)
یہ الٹرا ساؤنڈ18سے 23ہفتوں کے درمیان ہوتاہے ۔ اس میں Scan fetus Detailedکیا جاتاہے جو کے سر سے پاوں Head to Toe/ تک کا ہوتا ہے ۔اس میں تما م پارٹس کی نشاندہی Analyse/ کرتے ہیں بچے کی عمر کے مطابق ۔
٭۔چوتھا الٹراساؤنڈ/ سکین (Stage 4)
یہ الٹرا ساؤنڈ32سے34ہفتوں کے درمیان ہوتاہے ۔اس میں بچے کی گروتھ کو دیکھا جاتاہے ۔ اور یہ وہ ٹائم ہے جو ہم کلر ڈوپلر کے ذریعےUmbilical Artery, Umb Vein, MCA and DV وغیرہ کو اسیس کرتے ہیں یہ دیکھنے کے لیے کے بچے کی گروتھ میں کمی پیشیGrowth Restriction (IUGR)\تو نہیں ہو رہی ۔
٭۔پانچوں الٹراساؤنڈ/ سکین (Stage 5)
یہ الٹرا ساؤنڈ36سے38ہفتوں کے درمیان ہوتاہے ۔اس میں اوول Placenta/کی پوزیشن ، بچے Fetus\کی پوزیشن ، بچہ کی حرکت ،بچے کا پا نی وغیرہ کو دیکھا جا تا ہے تاکہ ڈاکٹر /گائنا کالو جسٹ کو ڈیلوری کی تیاری میں مد د گار ثابت ہو سکے ۔
یہ پانچ الٹراساؤنڈ وہ ہیں جوکہ نارمل حمل میں کروائے جاتے ہیں ،اس کے علاوہ بھی آپ کی ڈاکٹر /گائنا کالو جسٹ کسی بھی وقت الٹراساؤنڈ Advice کر سکتی ہے اسپیشل جب مریضہ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو جیسے کے پیٹ میں درد ،کمر درد ، بلیڈنگBleeding\بچے کی حر کت میں کمی پیشی محسوس نہ ہو رہی ہو ، شوگر ، بلڈ پریشر مریضہ کا زیا دہ ہو رہا ہوتو ڈاکٹر الٹراساؤنڈکرواسکتی ہے ۔
نوٹ:ایک بات بہت ضروری ہے سمجھنے کے لیے ۔ الٹرا ساؤنڈ کسی بھی لیول پر 6ہفتوں سے لیے کر ڈیلوری تک کروائی جاسکتی ہے ۔ ایسا کوئی سکین نہیں جس کا کوئی بھی کسی بھی لیول پر سائیڈ ایفکٹ ہو ۔ الٹراساؤنڈ بھی ایک آوازجوکے ہائی فریکونسی ساؤنڈہے جو بچے کو کوئی سائیڈ افیکٹ / نقصان نہیں کرتا۔ الٹراساؤنڈAudible sound waves سے تھوڑی زیا دہ ہوتی جسکا بچے کے اوپر کوئی نقصان نہیں اس لیے کسی بھی وقت الٹراساؤنڈ کروایا جاسکتاہے ۔ جب بھی آپ کی ڈاکٹر ایڈویس کرئے آپکو اور آپکے بچے کی صورت حال کومدنظر رکھتے ہوے الٹراساؤنڈ کرواسکتی ہے۔
ہمارے پاس 4D, 3D, 2D مشین پر ڈیجیٹل کلر ، پاور ، سپیکٹرل ، ڈپلیکس ، ٹرپلیکس ڈوپلرالٹرا ساؤنڈ جدید ترین کمپاؤنڈ پینورامک اور فوٹاپک (رنگین )امیجنگ کے ساتھ، بچہ دانی کی اندرونی الٹراساؤنڈ ،عورت اور مرد کے بانچھ پن کا علاج اورٹسٹیز کی الٹراساؤنڈ ،اٹھراکا علاج اور حجامہ کی سہولت موجود ہے ۔ علاقہ کا واحد ایڈوانس ڈیجیٹل کلرالٹرا ساؤنڈ سنٹر
حسن کلر ڈوپلر الٹرا ساونڈ سنٹر، حسن ہربل دواخانہ وحجامہ ، حسن ہومیو پیتھک کلینک

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *